Posted in

Bangladesh ODI Tour 2026 who dropped team Pakistan

Bangladesh ODI Tour 2026 who dropped team Pakistan
Bangladesh ODI Tour 2026 who dropped team Pakistan

پانچ دن کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔

بابراعظم ون ڈے فارمیٹ کا بہترین بلے باز ہے. اس کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ شاہین شاہ ون ڈے ٹیم کا کپتان ہے. اس لئے لازمی جائے گا۔ ممکن ہے ون ڈے ٹیم میں حارث روف کو بھی شامل کیا جائے

البتہ بابراعظم کو ڈراپ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ بابر اعظم کا اصل فارمیٹ ہی ون ڈے ہے۔ یہ اسے بہت سوٹ کرتا ہے اور اس میں اس کی غیر معمولی کارکردگی ہے۔ دراصل بابر کا سٹائل چھکے چوکے لگانے والا نہیں بلکہ سنگلز ڈبلز اور موقعہ ملتے ہی کوئی باونڈری لگانے والا ہے۔ یہی ون ڈے میں کرنا ہوتا ہے۔

بابراعظم

کو کچھ عرصہ کے لئے ٹی ٹوئنٹی سے باہر رکھا جائے مگر ون ڈے ٹیم سے باہر کرنا سخت زیادتی ہوگی۔ بابراعظم کو بنگلہ دیش ون ڈے سیریز کے لئے بھیجا جائے، وہاں اس کی کارکردگی اس کی فارم کو طے کرے گی۔ ویسے بھی بعد میں پی ایس ایل ہے ۔

صائم ایوب اچھی فارم میں نہیں، اس کی تکنیک میں کچھ مسائل سامنے آ رہے ہیں، اسے کچھ عرصہ اکیڈمی میں گزار کر اپنی تکنیک پر کام کرنا چاہیے۔ محمد نواز کو ڈراپ کرنا بھی بنتا کیونکہ ون ڈے کے لئے سفیان مقیم جیسا شاندار مسٹری سپنر ہمارے پاس موجود ہے۔ سفیان کو لازمی موقعہ دینا چاہیے۔

فخر زمان ان فٹ ہوگئے ہیں، وہ اس سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ بابراعظم اور صائم ایوب ، محمد نواز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقعہ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں!

نیشنل نیوز…انٹرنیشنل نیوز… انٹرٹینمینٹ…فلمی دنیا… کھیل کی خبریں … سونے کے ریٹ…ویزہ پابندیاں…عالمی بحث مباحثے اور بہت کچھ

Home » Bangladesh ODI Tour 2026 who dropped team Pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link