Posted in

Big Boss 17’s Ayesha Khan reveals attempted rape In Childhood

Big Boss 17's Ayesha Khan reveals
Big Boss 17's Ayesha Khan reveals

زیادتی کی کوشش کا شکار رہ چکی، آن لائن بدسلوکی زخموں کو پھر تازہ کردیتی ہے، Big Boss 17 کی عائشہ خان کا انکشاف

انھوں نے کہا مجھے روزانہ انسٹاگرام پر بے ہودہ جملے سننا پڑتے ہیں۔ میرے لباس پر نامناسب تبصرے کیے جاتے ہیں۔

مجھے کچھ پوسٹ کرنے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے.یہ بہت افسوسناک صورتحال ہے۔

عائشہ خان نے بتایا

کہ بظاہر عام سے لمحات بھی، جیسے تصاویر پوسٹ کرنا یا اپنے کام کے بارے میں بات کرنا. اکثر ناپسندیدہ توجہ کا باعث بن جاتے ہیں۔

بگ باس 17سیزن سے مشہور ہونے والی عائشہ خان نے یہ باتیں حال ہی میں موجو اسٹوری سمٹ میں گفتگو کے دوران شیئر کیں.

جہاں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شہرت کی زندگی خواتین کے لیے کس قدر مشکل اور جذباتی طور پر تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔

Big Boss 17’s Ayesha Khan

ممبئی میں پیدا ہونیوالی 24 سالہ عائشہ خان نے عوامی زندگی میں ایک خاتون ہونے کی تلخ حقیقتوں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ

سوشل میڈیا پر مسلسل بے ہودہ نوعیت کے تبصرے، تشدد کی دھمکیاں اور اپنی زندگی میں پیش آنے والے زیادتی کی کوشش کے واقعے نے انہیں بہت تکلیف دی ہے۔

بھارت کی تیلگو اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ عائشہ خان نے انکشاف کیا .

کہ میں زیادتی کی کوشش کا شکار رہ چکی ہوں۔ آن لائن بدسلوکی اس زخم کو پھر سے تازہ کر دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

نیشنل نیوز…انٹرنیشنل نیوز… انٹرٹینمینٹ…فلمی دنیا… کھیل کی خبریں … سونے کے ریٹ…ویزہ پابندیاں…عالمی بحث مباحثے اور بہت کچھ

Home » Big Boss 17’s Ayesha Khan reveals attempted rape In Childhood

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link