Posted in

Mayor Karachi criticizes Lahore’s Nikah Street

Mayor Karachi criticizes
Mayor Karachi criticizes

’لاہور کی نکاح والی گلی‘: کراچی کریم آباد انڈر پاس کی ویڈیو شیئر کرنے پر میئر کراچی تنقید کی زد میں آگئے

Mayor Karachi Murtaza Wahab

اوریجنل پی سی ون کے مطابق اس منصوبے کی تخمینہ لاگت 1.34 ارب روپے تھی۔

تاہم، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات (پی اینڈ ڈی) کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سیل (ایم ای سی) نے 30 جنوری کو وزیراعلیٰ سندھ کو جو رپورٹ جمع کرائی.

اس کے مطابق اب لاگت 3 ارب 81 کروڑ 7 لاکھ 47 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز مئی 2023 میں ہوا تھا اور اسے ابتدائی طور پر 10 ماہ کی مدت میں مکمل کر کے اکتوبر 2024 میں کھولا جانا تھا.

تاہم، اس کے تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ فنی رکاوٹیں بتائی گئی تھیں۔ اس تاخیر نے علاقے کے دکانداروں اور وہاں سے گزرنے والے مسافروں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا

کہ ”تعمیر پر تنقید کرنے والے انجینئر نہیں ہیں، جو لکھ رہے ہیں. سیاسی مخالفت میں لکھ رہے ہیں. انڈر پاس فعال ہوگا تو ساری خامیاں خوبیاں سامنے آجائیں گی“۔

دوسری جانب کراچی کے ایک صحافی عاطف حسین نے ناقدین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ”کلپ میں انڈر پاس کا ایک ٹریک نظر آرہا ہے.

ورنہ یہ انڈر پاس کافی بڑا ہے. اور اس کے فعال ہو جانے کے بعد عوام کو کافی سہولت میسر آئے گی“۔

کچھ صارفین نے ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ”اس انڈر پاس سے صرف پتلی سی حسینہ ہی گزر سکتی ہے“۔

صارفین کا ماننا ہے

کہ اس طرح کے نامکمل اور ناقص ڈیزائن والے منصوبے مستقبل میں بڑے حادثات اور شدید ٹریفک جام کا سبب بن سکتے ہیں۔

شہریوں نے میئر کراچی پر زور دیا ہے. کہ شہری منصوبہ بندی میں صرف وقتی طور پر ٹریفک کی روانی دکھانے کے بجائے پائیداری اور عوام کی سلامتی کو ترجیح دینی چاہیے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کراچی کے اس انڈر پاس کا موازنہ لاہور کے انڈر پاسز سے کرتے ہوئے لکھا. کہ ”لاہور کے سب سے کم ترقی یافتہ علاقے میں بھی اس سے بہتر راستے موجود ہیں“۔

جبکہ ایک صارف نے اسے ’لاہور کی نکاح والی گلی‘ قرار دیا۔

شہریوں نے تنگ انڈرپاس کے اندر پلرز پر بھی تنقید کی۔

شہریوں کے مطابق

بریک ڈاؤن لین کی عدم موجودگی کی وجہ سے نہ صرف پورا راستہ بند ہو جائے گا. بلکہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ جیسی ہنگامی خدمات کی رسائی بھی ناممکن ہو جائے گی۔

اس ڈیزائن کے حوالے سے سب سے بڑا خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا ہے. کہ اگر انڈر پاس کے اندر کوئی گاڑی یا ٹرک خراب ہو جاتا ہے. تو پیچھے سے آنے والی ٹریفک کے لیے کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

تنقید کرنے والوں نے نشاندہی کی ہے. کہ اس انڈر پاس میں سڑک کے اطراف کوئی اضافی جگہ یا ایمرجنسی مارجن نہیں رکھا گیا۔

صارفین کا کہنا ہے. کہ یہ انڈر پاس جس طریقے سے بنایا گیا ہے. وہ ٹریفک انجینئرنگ اور حفاظتی اصولوں کے بالکل خلاف ہے۔

تاہم شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو پسند کرنے کے بجائے اس پر شدید ناراضی کا اظہار کیا. اور ویڈیو کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے اسے ناقص منصوبہ بندی قرار دیا ہے۔

میئر کراچی نے 2 مارچ 2026 کی رات دیر گئے ایک ویڈیو ٹویٹ کی. جس کا مقصد عوام کو یہ دکھانا تھا. کہ انڈر پاس کی تعمیر کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی کو کریم آباد انڈر پاس کی ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرنے کے بعد عوام کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں!
نیشنل نیوز…انٹرنیشنل نیوز… انٹرٹینمینٹ…فلمی دنیا… کھیل کی خبریں … سونے کے ریٹ…ویزہ پابندیاں…عالمی بحث مباحثے اور بہت کچھ

Home » Mayor Karachi criticizes Lahore’s Nikah Street

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link