Posted in

Supermodel Bella Hadid Back to Iranian people

Supermodel Bella Hadid Back
Supermodel Bella Hadid Back

میرا دل ایرانی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ سپر ماڈل Bella Hadid نے امریکا کیخلاف آواز اٹھا دی

ان کا کہنا تھا کہ اکثر بے گناہ جانیں اُن فیصلوں کی بھینٹ چڑھ جاتی ہیں. جو اُن سے بہت اوپر، نظاموں، رہنماؤں اور اُن قوتوں کی جانب سے کیے جاتے ہیں. جو دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ عوام کی نمائندگی کرتی ہیں۔ لیکن ایران کا مستقبل اس کے عوام کا ہے. نہ کہ اُن لوگوں کا جو انہیں خاموش کرتے ہیں. یا بطور دباؤ استعمال کرتے ہیں

بیلا حدید نے کہا کہ “میرا دل ایران کے عوام اور دنیا کے ہر اُس شہری کے ساتھ ہے. جو حکومتی فیصلوں اور فوجی کشیدگی کے بیچ الجھ کر جاتا ہے۔ ہم کہیں بھی رہتے ہوں. ہماری سلامتی، وقار اور امن کی سودے بازی نہیں ہونی چاہئے۔”

Supermodel Bella Hadid Back to Iranian people

Bella Hadid

بیلا حدید نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی جانب سے جاری کردہ ایک گرافک بھی شیئر کیا .جس کا عنوان شہریوں کی حفاظت کو ضروری قرار دیتا ہے۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اس بات پر زور دیا .کہ حکومتی اور فوجی فیصلے عوام کی زندگیوں کو کس طرح متأثر کرتے ہیں۔

انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق حملوں کے پہلے پانچ دنوں میں ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں .جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فضائی حملوں میں شہری علاقوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 150 بچے بھی شامل ہیں. جن کی اموات جنوبی ایران کے شہر میناب میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک پرائمری گرلز اسکول تباہ ہونے کے بعد رپورٹ کی گئیں۔

Supermodel Bella Hadid Back to Iranian people

معروف سپر ماڈل بیلا حدید نے ایران میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے خطے میں جاری بمباری اور جوابی حملوں کے باعث ہونے والے انسانی نقصان کو اجاگر کیا ہے۔

مزید پڑھیں!

نیشنل نیوز…انٹرنیشنل نیوز… انٹرٹینمینٹ…فلمی دنیا… کھیل کی خبریں … سونے کے ریٹ…ویزہ پابندیاں…عالمی بحث مباحثے اور بہت کچھ

Home » Supermodel Bella Hadid Back to Iranian people

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share via
Copy link