کرکٹر عبدالرزاق نے شادی 2 سال تک چھپانے کی وجہ بتادی
انہوں نے کہا کہ میں نے شادی کے بعد پڑھائی مکمل کی اور مجھ پر کسی قسم کی پابندی نہیں تھی. اس کے بعد ہی دیگر کورسز بھی کیے۔
عائشہ نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ خالہ یہ چاہتی ہیں. کہ میں عبدالرزاق سے شادی کروں، بڑوں نے فیصلہ کیا تو میں نے شادی کرلی۔
انہوں نے کہا کہ دو سال تک کسی کو بتایا نہیں کہ شادی کرلی ہے. اور یہ اس وجہ سے ہوا کہ تین سے چار رشتے بہت مضبوط تھے مجھے ڈر تھا کہ اگر شادی کا اعلان کروں گا تو وہ کوئی مسئلہ نہ کردیں کیوکہ وہ چاہتے تھے کہ بس کسی طرح شادی ہوجائے۔
عبدالرزاق نے کہا کہ میں اس وقت پاکستان ٹیم کا اہم کھلاڑی تھا، میں نے خالہ سے کہا کہ امی کی خواہش تھی. اور میں اب شادی کرنا چاہ رہا ہوں، جب شادی کی تو کسی کو بتایا بھی نہیں تھا۔
کہ عائشہ اس وقت زیادہ بڑی نہیں تھی لیکن وہ بات مجھے یاد تھی. والدہ کا جب انتقال ہوگیا اور شادی کا وقت آیا تو مجھے ان کی بات یاد رہی۔

سابق کرکٹر نے کہا
انہوں نے کہا کہ 1996 میں میرا ٹیم میں ڈیبیو ہوا اور والدہ نے 1997 میں مجھ سے کہا تھ.ا میری خواہش یہ ہے کہ میں اپنی بہن کی بیٹی سے تمہاری شادی کروں۔
عبدالرزاق نے بتایا کہ ہماری شادی کو 25 سال ہوگئے ہیں. عائشہ میری خالہ کی بیٹی ہیں، شادی کرنی تھی.انگلینڈ، یورپ امریکا سے آفر بہت زیادہ تھیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں سابق کرکٹر عبدالرزاق نے اہلیہ عائشہ رزاق کے ساتھ شرکت کی اور اس دوران اپنی شادی کی کہانی بیان کی۔
سابق کرکٹر عبدالرزاق نے دو سال تک اپنی شادی چھپانے کی وجہ بیان کردی۔
